September 2, 2025 9:53 PM

printer

ملک کے شمالی حصے کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے جموں وکشمیر، ہماچل پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ اور دلّی NCR میں معمولاتِ زندگی درہم برہم ہیں۔ حکومت متاثرہ علاقوں میں سرگرمی کے ساتھ راحت اور بازآبادکاری کے اقدامات کر رہی ہے

شمالی بھارت کے متعدد حصوں میں شدید بارش جاری ہے، جس کے سبب جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ اور دلّی-NCR میں معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں مسلسل بارش سے پانی بھرنے، ٹریفک جام کے سبب روزانہ سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس دوران Trikuta پہاڑیوں میں مسلسل خراب موسم کے سبب شری ماتا ویشنو دیوی کی پوتر گھپا کی یاترا آج آٹھویں دن بھی معطل رہی۔ پنجاب بدترین سیلابوں کا سامنا کر رہا ہے۔ سیلاب کے سبب یکم اگست سے اب تک 29 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہماچل پردیش میں بھی بارش کا قہر جاری ہے۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق محکمۂ موسمیات نے چمبا، کانگڑہ اور کُلو میں اگلے چوبیس گھنٹے کیلئے موسلا دھار بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
مسلسل بارش کے سبب ریاست میں معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے نیز فصلوں کو بھی زبردست نقصان پہنچا ہے۔ ریاست کے بیشتر حصوں میں سڑک کنیکٹیوٹی منقطع ہونے کے سبب کسان اور باغبان اپنی فصل کو وقت پر منڈیوں تک پہنچانے سے محروم ہیں۔ قبائلی ضلع Kinnaur نیز شملہ اور کلُو کے بیشتر علاقوں میں لگاتار موسلا دھار بارش کے سبب چٹانیں کھسکنے کے واقعات کے نتیجے میں سینکڑوں سڑکیں بلاک ہوگئی ہیں، جس سے سیب کی تجارت میں زبردست رخنہ پڑا ہے۔ اس دوران متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، مواصلاتی نیٹ ورک، بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی کی بحالی کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔اتراکھنڈ میں شدید بارش کے سبب مٹی کے تودے کھسکنے کی وجہ سے قومی شاہراہوں اور دیہی راستوں کو جوڑنے والی سڑکیں بلاک ہوگئی ہیں، جس کے سبب پہاڑی خطّے میں لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔