ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 23, 2024 2:13 PM

printer

 ملک کے شمالی حصے میں مغرب کی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے پیش نظر شدید سردی جاری ہے۔

ملک کا شمالی حصہ شدید سردی کی گرفت میں ہے اور جموں کشمیر، ہماچل پردیش، پنجاب اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں میں درجہئ حرارت کافی کم چل رہا ہے اور تیز بارش ہورہی ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے IMD نے مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے سبب اِن ریاستوں کے مختلف اضلاع کے لئے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ ہمالیائی خطے  جموں وکشمیر اور ہماچل پردیش میں برف کی سفید چادر بچھ گئی ہے اور جھیلیں منجمد ہوگئی ہیں۔ سری نگر میں رات کا     درجہئ حرارت منفی 4 اعشاریہ 6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ میدانی علاقوں میں بھی درجہئ حرارت میں کافی کمی آئی ہے۔ چنڈی گڑھ میں درجہئ حرارت صفر اعشاریہ آٹھ ڈگری جبکہ پنجاب کے آدمپور میں ایک اعشاریہ آٹھ ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

اِس دوران دلی اور اُس سے متصل علاقوں میں ہلکی بارش اور کہرے کے سبب سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ امرتسر اور لدھیانہ جیسے علاقوں میں گہرا کہرا چھائے رہنے کے سبب صرف سو میٹر تک دیکھ پانا ممکن ہورہا تھا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔