دارجلنگ Hills میں تیز بارش، مٹی کے تودے اور پُل گرنے کے واقعات میں اب تک 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے 5 نیپالی شہری ہیں۔ Mirik سب ڈویژن، سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ہے، جہاں 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔Sukhia Pokhary بلاک میں 6 افراد مارے گئے ہیں اور ایک شخص لاپتہ ہے۔ Bijanbari علاقے سے 4 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ملی ہے۔ NDRF اور SDRF کی ٹیمیں Mirik پہنچ گئی ہیں اور بچاؤ اور امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ مرکزی وزارتِ داخلہ نے اِسے قومی سانحہ قرار دیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی کَل Mirik کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ ضلع انتظامیہ نے چوبیسوں گھنٹے- ساتوں دن کام کرنے والا ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ قومی شاہراہ نمبر 10 پوری طرح بند ہے۔ سِلی گوڑی – دارجلنگ قومی شاہراہ نمبر 110 کو تین جگہوں پر نقصان پہنچا ہے۔ دارجلنگ کے SP سری نوین پرکاش نے ایڈوائزری جاری کرکے سیاحوں اور عام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بلا ضرورت سفر نہ کریں۔ سِلی گوڑی Mirik اور پُل بازار کو دارجلنگ – Bijranbari سے جوڑنے والا Dudhia پُل گِر گیا ہے۔
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیرِ اعظم نریندر مودی، مغربی بنگال کے گورنر ڈاکٹر سی بی آنند بوس اور وزیرِ اعلیٰ ممتابنرجی نے متاثرہ لوگوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے اور بچاؤ اور بحالی کے کاموں میں تیزی لانے کی ہرممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔
جموں و کشمیر میں، جموں کے اسکولی تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ نے جموں ڈویژن بھر میں انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو منگل تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔
Site Admin | October 5, 2025 9:39 PM
ملک کے بہت سے حصوں میں موسلادھار بارش اور زمینی تودے گِرنےسےمعمول کی زندگی میں رکاوٹ آگئی ہے