ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار GDP نے موجودہ مالی سال کے دوسرے کوارٹر میں آٹھ اعشاریہ دو فیصد کی ترقی رجسٹرڈ کی ہے۔ مینوفیکچرنگ، ثانوی اور سروس سیکٹر میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ دوسرے کوارٹر میں GDP کی شرح ترقی موجودہ مالی سال کے پہلے کوارٹر کے سات اعشاریہ آٹھ فیصد سے زیادہ ہے۔ پچھلے سال کی اِسی مدت میں شرح ترقی پانچ اعشاریہ چھ فیصد تھی۔ ملک کی Nominal GDP نے موجودہ مالی سال کے دوسرے کوارٹر کے دوران، آٹھ اعشاریہ سات فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔ مینوفیکچرنگ کا شعبہ جس کا ملک کے GDP میں 14 فیصد حصہ ہے، دوسرے کوارٹر میں 9 اعشاریہ ایک فیصد سے ترقی کی ہے۔ پچھلے مالی سال کی اِسی مدت میں اس کی شرح ترقی دو اعشاریہ دو فیصد تھی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آٹھ اعشاریہ دو فیصد کی GDP ترقی کی ستائش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے اِس اضافے کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اِس سے سرکار کی ترقی سے وابستہ پالیسیوں اور اصلاحات کے اثر کی عکاسی ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے ملک کے عوام کی سخت محنت اور عزم کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔
Site Admin | November 28, 2025 9:37 PM
ملک کی GDP نے موجودہ مالی سال کے دوسرے کوارٹر میں آٹھ اعشاریہ دو فیصد کی ترقی کی ہے۔ وزیر اعظم نے ترقی حامی پالیسیوں اور اصلاحات کی ستائش کی ہے