November 25, 2025 9:39 PM

printer

ملک کَل یومِ آئین منائے گا

ملک کل سمویدھان دِوس منائے گا۔ اس سال کی تقریبات کا موضوع ہے، ’’ ہمارا سمویدھان – ہمارا سوابھیمان‘‘۔ مرکزی تقریب نئی دلّی میں سمویدھان سَدن کے مرکزی ہال میں منعقد ہوگی۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، وزیرِ اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزراء اور ارکانِ پارلیمنٹ بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
ہمارے نامہ نگار بتایا ہے کہ اس سال آئین کو اپنانے کے 76 سال پورے ہورہے ہیں۔
یومِ آئین کے موقع پر بھارت کے بھر شہروں اور گاؤوں میں لاکھوں افراد آئین کا پیش لفظ پڑھیں گے۔ صدر جمہوریہ اِس کی قیادت کریں گی۔ تقریب کے دوران 9 زبانوں میں آئین کے ترجمے کا اجرا ہوگا۔ یہ زبانیں ہیں: ملیالم، مراٹھی، نیپالی، پنجابی، بوڈو، کشمیری، تیلگو، اڑیہ اور آسامی۔
اس دوران ’بھارت کی سموِدھان سے کلا اور کیلیگرافی‘ نام سے یادگاری کتابچہ بھی جاری کیا جائے گا۔ یومِ آئین کے موقع پر سبھی وزارتیں، محکمے، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں اور مقامی ادارے، مختلف پروگرام منعقد کریں گے۔ بھارت کا آئین، وقت کی کسوٹی پر کھرا اترتے ہوئے درخشاں جمہوریت کو اپنے دل میں بسانے میں کامیاب رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔