ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 14, 2025 3:33 PM

printer

ملک کَل اپنا 79 واں یومِ آزادی منائے گا اور وزیرِ اعظم نریندر مودی دلّی کے تاریخی لال قلعہ پر تقریبات کی قیادت کریں گے

ملک کَل اپنا 79 واں یومِ آزادی منائے گا اور وزیرِ اعظم نریندر مودی دلّی کے تاریخی لال قلعہ پر تقریبات کی قیادت کریں گے۔ وزیرِ اعظم قومی پرچم پہرائیں گے اور لال قلعہ کی فصیل سے ملک سے خطاب کریں گے۔ ملک، حکومت کے 2047 تک وِکست بھارت کے نظریے کی جانب گامزن ہے، لہٰذا اِس سال کی تقریبات کا موضوع ”نیا بھارت“ہے۔   یہ تقریبات ایک خوشحال، محفوظ اور بیباک ابھرتے ہوئے نئے بھارت کی عکاسی کریں گی اور ترقی کی راہ پر مزید آگے بڑھنے کیلئے ایک نئی توانائی فراہم کریں گی۔ اِس سال یومِ آزادی کی تقریبات میں آپریشن سندور کی کامیابی کا جشن منایا جائے گا۔ دعوت ناموں پر آپریشن سندور کے Logo کے ساتھ ساتھ چناب پُل کا Water Mark ہے۔

اِس سال لال قلعہ پر تقریبات کیلئے زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ تقریباً پانچ ہزار خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اِن میں اسپیشل اولمپک 2025 کا بھارتی دستہ، بین الاقوامی کھیل مقابلوں کے فاتحین اور کھیلو انڈیا پیرا گیمس کے گولڈ میڈلسٹ شامل ہیں۔ شہریوں کے درمیان حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے اور آپریشن سندور کی کامیابی کا جشن منانے کیلئے یومِ آزادی کی تقریبات کی شام میں پہلی مرتبہ ملک بھر میں کئی بینڈ پرفارمنس ہوں گی۔ ملک بھر کے 140 سے زیادہ سرکردہ مقامات پر فوج، بحریہ، فضائیہ، بھارتی ساحلی گارڈ، NCC، CRPF، ITBP، CISF، SSB، BSF، IDS، RPF اور آسام رائفل کے بینڈ دھنیں پیش کریں گے۔ x