ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 14, 2025 9:55 AM | PM Independence Day

printer

ملک کل اپنا 79 واں یوم آزادی منائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی دلّی کے مشہور لال قلعے سے یومِ آزادی کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔

ملک کل اپنا 79 واں یوم آزادی منائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی دلّی کے مشہور لال قلعے سے یومِ آزادی کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔ وہ قومی پرچم لہرائیں گے اور تاریخی لال قلعے کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے۔ ملک 2047 تک حکومت کے وِکست بھارت کے ویژن کو پورا کرنے کی طرف تیزی کے ساتھ گامزن ہے، ایسے میں اس سال کی تقریبات کا موضوع ”نیا بھارت“ ہے۔ یہ تقریبات ایک خوشحال، محفوظ اور جرأت مند نئے بھارت کی مسلسل ترقی کو یاد کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کریں گی اور ترقی کی راہ پر مزید آگے بڑھنے کے لیے نئی طاقت اور توانائی فراہم کریں گی۔ اس سال یومِ آزادی کی تقریبات میں آپریشن سِندور کی کامیابی کا جشن منایا جائے گا۔

یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کے دعوت نامے پر آپریشن سِندور کا Logo اور چِناب پُل کا واٹر مارک    بھی ہے۔ اس سال لال قلعے میں یومِ آزادی کی تقریبات کا نظارہ کرنے کے لیے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً پانچ ہزار خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں