ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 3, 2025 10:24 PM

printer

ملک کا شمال مغربی حصہ موسلادھار بارش سے متاثر ہے۔ جموں و کشمیر، پنجاب اور ہماچل پردیش میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے

پورے شمالی بھارت میں مسلسل بارش کا قہر جاری ہے، جس کے سبب کئی ریاستوں میں سڑکیں زیر آب آگئی ہیں اور سیلاب الرٹس جاری کیے گئے ہیں اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے

پورے شمالی بھارت میں مسلسل بارش کا قہر جاری ہے، جس کے سبب کئی ریاستوں میں سڑکیں زیر آب آگئی ہیں اور سیلاب الرٹس جاری کیے گئے ہیں اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں پچھلے کچھ دنوں میں بادل پھٹنے کے متعدد واقعات کے سبب اچانک سیلابوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے نتیجے میں کئی لوگ مارے گئے اور متعدد لاپتہ ہیں۔

ہماچل پردیش میں موسم کی ناسازگار صورتحال کے سبب ریاستی حکومت نے اتوار تک سبھی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے…

ہماچل پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 15 زخمی ہیں۔ شام میں، جب بارش میں کمی آئی تو آفت زدہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کارروائیاں تیزی کے ساتھ انجام دی گئیں۔ Manimahesh یاترا کے دوران Bharmour میں پھنسے ہوئے تقریباً 80 عقیدتمندوں کو چَمبا ایئر لِفٹ کیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ سُکھوِندر سنگھ سُکھو نے پھنسے ہوئے تقریباً 700 عقیدتمندوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے زیادہ سے زیادہ ہیلی کاپٹر تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اِس دوران موسمیات کے محکمے نے 9 اضلاع میں شدید بارش کیلئے اورینج الرٹ اور دیگر اضلاع کیلئے Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔

شملہ سے Prabha Sharma کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں….

پنجاب میں مانسون کی شدید بارش اور بھاکڑا، Pong اور رنجیت ساگر باندھوں سے اضافی پانی چھوڑے جانے اور دریائے ستلج، بیاس اور راوی میں طغیانی کے سبب سیلاب کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے، جس سے ریاست بھر کے 1600 سے زیادہ گاؤں متاثر ہیں۔ 37 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ تین لاپتہ ہیں۔ پنجاب میں تین لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد سیلاب سے متاثر ہیں اور ایک اعشاریہ سات پانچ لاکھ ایکڑ زرعی زمین غرق آب ہے، جس سے دھان اور دیگر فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ موجودہ سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ریاستی حکومت نے 7 ستمبر تک سبھی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی فوج، فضائیہ، BSF، NDRF اور NGOs کی جانب سے جنگی پیمانے پر راحت اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔

زراعت کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کَل ریاست کا دورہ کریں گے۔

جموں و کشمیر میں حکام نے Reasi ضلع میں Salal باندھ پر پانی کی سطح میں اضافے کو روکنے کے لئے باندھ کے بھی پھاٹک کھول دیئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق باندھ کی حفاظت کو بہتر بنانے اور بالائی علاقوں سے پانی کے زبردست بہاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے احتیاطی تدبیر کے طور پر یہ اقدام کیا گیا ہے۔

بڑے پیمانے پر باندھوں سے پانی چھوڑے جانے کے سبب دریائے چناب اور اسکے معاون دریاؤں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافے کا اندیشہ ہے۔

دلی اور مضافاتی قومی راجدھانی خطے میں بھی سیلاب کے پانی کی سطح میں اضافے کے سبب روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔

حکام نے آس پاس کے بیراجوں سے پانی چھوڑے جانے کے خطرے کے سلسلے میں تنبیہ جاری کی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔