سال 2024-25 میں ملک میں دفاعی ساز و سامان کی تیاری ایک لاکھ 54 ہزار کروڑ روپے مالیت کی رہی، جو اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ اِسی مالی سال میں دفاعی سامان کی برآمدات بھی 23 ہزار 622 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جو کہ ایک ریکارڈ ہے، جبکہ سال 2014 میں یہ ایک ہزار کروڑ روپے سے بھی کم تھی۔
گذشتہ دہائی کے دوران سرکار کی طرف سے لگاتار مدد اور حمایت کے نتیجے میں دفاعی سامان کی تیاری میں یہ اضافہ ہوا ہے۔ اِس میں بڑی رقومات مختص کئے جانے سے لے کر ملک کی فوجی صنعتی بنیاد کیلئے پالیسی سطح پر مدد کا اہم رول رہا ہے۔
سرکار نے اقتصادی ترقی کو بڑھاوا دیتے ہوئے، عالمی دفاعی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر بھارت کے رول کو تقویت پہنچاتے ہوئے، سال 2029 تک تین لاکھ 50 ہزار کروڑ روپے مالیت کی دفاعی سامان کی مینوفیکچرنگ کا نشانہ رکھا ہے۔