December 29, 2025 9:26 PM

printer

ملک میں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں زبردست فروغ کے سبب نومبر میں صنعتی پیداوار میں6 اعشاریہ7 فیصد کی ترقی درج کی گئی ہے

صنعتی پیداوار کے اشاریے IIP کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت کی صنعتی پیداوار کی ترقی سالانہ بنیاد پر اِس برس نومبر میں 25 مہینے میں سب سے زیادہ بڑھ کر 6 اعشاریہ 7 فیصد ہوگئی۔ IIP نے مضبوط واپسی کی ہے، اکتوبر میں صفر اعشاریہ پانچ فیصد کی اوپر کی جانب بڑھتی ہوئی نظرثانی شدہ شرح سے کہیں زیادہ آگے بڑھ گئی ہے۔ IIP میں پچھلی بڑھوتری نومبر 2023 میں گیارہ اعشاریہ نو فیصد درج کی گئی تھی۔
اعداد وشمار اور پروگرام پر عمل آوری کی وزارت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق صنعتی پیداوار میں یہ اضافہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں آٹھ فیصد اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ IIP کے دیگر بڑے شعبوں میں کانکنی کی سرگرمی میں پانچ اعشاریہ چار فیصد کی ترقی نیز مانسون کے اختتام پر حاصل تعاون اور دھاتی معدنیات کی مضبوط پیداوار شامل ہے جس میں خام لوہے کا بھی حصہ ہے۔ البتہ بجلی کے شعبے میں اب بھی کوئی خاص ترقی نہیں ہوئی لیکن کمی اکتوبر کے چھ اعشاریہ 9 فیصد سے کم ہوکر ایک اعشاریہ پانچ فیصد رہ گئی۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔