June 23, 2025 2:56 PM

printer

ملک میں سیوا، Sushasan اور غریب کلیان کے اصولوں پر چلتے ہوئے پچھلے گیارہ سال میں قابل قدر تبدیلیاں آئی ہیں۔

ملک میں سیوا، Sushasan اور غریب کلیان کے اصولوں پر چلتے ہوئے پچھلے گیارہ سال میں قابل قدر تبدیلیاں آئی ہیں۔ آکاشوانی نیوز مختلف اہم شعبوں میں گذشتہ گیارہ سال کے دوران سرکار کی کوششوں کے بارے میں ایک خصوصی فیچر پیش کر رہا ہے۔ آج ہم جس موضوع پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، اُس کا عنوان ہے ”مجموعی ترقی کے تئیں بھارت کا پختہ عزم – ملک کے اقلیتی طبقوں کو بااختیار بنانے، مواقع دستیاب کرانے اور اصلاحات کا ایک سفر“۔

پیش ہے ایک رپورٹ:                                   V/C – Vishnu

گذشتہ دہائی میں سرکار نے تعلیم، معاشی اعتبار سے بااختیار بنانے اور بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے شعبے میں مخصوص اقدمات کے ذریعے اقلیتی طبقوں کی بہبود کیلئے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم کے ذریعے 18 ہزار 400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔ ادھر قومی اقلیتی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشن نے ایک لاکھ 74 ہزار سے زیادہ مستفید ہونے والوں کو 752 کروڑ روپے سے زیادہ تقسیم کئے اور پسماندہ طبقوں کو رعایتی شرحوں پر قرضے فراہم کئے۔ حج سُویدھا ایپ اور حج رضاکاروں کیلئے مخصوص تربیتی پروگراموں سے فریضہ حج ادا کرنے میں سہولت پیدا ہوئی۔ تاریخی وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے ساتھ ساتھ امید پورٹل کے لانچ سے شفافیت اور حکمرانی مستحکم ہوئی، جس سے وقف املاک کیلئے ڈیجیٹل بندوبست کے نئے دور کا آغاز ہوا۔ اس کے علاوہ بودھ ترقیاتی منصوبے، جیو پارسی جیسی اسکیموں اور دیگر اسکیموں سے مختلف طبقوں کی منفرد ضروریات پر توجہ دی گئی۔ اس کے تحت اُن کی ثقافت کو برقرار رکھ کر اور تعلیم کو فروغ دے کر اور کمیونٹی بہبود کو بڑھاوا دے کر توجہ دی گئی ہے۔ 

وشنو پی ایس کی رپورٹ کے ساتھ، اُردو خبروں کیلئے میں۔۔۔۔۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔