ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 13, 2025 9:38 PM

printer

ملک میں ستمبر کے مہینے میں خردہ افراطِ زر کی شرح کم ہوکر ایک اعشاریہ پانچ چار فیصد ہوگئی جو پچھلے آٹھ سال میں سب سے کم ہیں

ستمبر کے مہینے میں افراطِ زر کی خردہ شرح کم ہوکر ایک اعشاریہ پانچ چار فیصد ہوگئی جو پچھلے آٹھ سال میں سب سے کم ہے۔ اگست کے مہینے میں یہ دو اعشاریہ صفر سات فیصد تھی۔ اعداد وشمار اور پروگراموں پر عملدرآمد سے متعلق وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق جون 2017 کے بعد سے افراطِ زر کی یہ شرح سب سے کم ہے۔دیہی علاقوں میں افراطِ زر کی شرح کم ہوکر ایک اعشاریہ صفر سات فیصد ہوگئی جبکہ شہری خطوں میں یہ دو اعشاریہ صفر چار فیصد کی سطح پر آگئی۔صارفین کی غذائی اشیا کے کُل ہند اشاریے پر مبنی غذائی اشیا کی افراطِ زر کی شرح لگاتار چوتھے مہینے منفی زمرے میں رہی اور یہ ستمبر کے مہینے میں مزید کم ہوکر تفریط زر کی شکل میں دو اعشاریہ دو آٹھ فیصد کی سطح پر آگئی جو کہ دسمبر 2018 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔