July 23, 2025 10:44 PM

printer

ملک میں الیکٹرانکس کی پیداوار میں پچھلے 10 سالوں میں چھ گنا اضافہ ہوا

موبائل مینوفیکچرنگ سمیت الیکٹرانک اشیاء کی پیداوار اور برآمدات میں پچھلے 10 برسوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ الیکٹرانک اشیاء کی پیداوار، پچھلے مالی سال میں 11 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی ہوئی، جبکہ یہ 2014-15 میں ایک لاکھ 90 ہزار کروڑ روپے کی تھی۔ یہ چھ گنا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ یہ بات الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیرِ مملکت جَتِن پرساد نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک اشیاء کی برآمدات پچھلے 10 سال میں تین لاکھ 27 ہزار کروڑ روپے پہنچ گئی ہے۔ وزیرِ موصوف نے بتایا کہ ملک کی موبائل فون کی برآمدات میں ایک دہائی میں 127 گنا اضافہ ہوا ہے، جو کہ ایک ہزار 500 کروڑ روپے سے بڑھ کر دو لاکھ کروڑ روپے پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موبائل فون کی پیداوار، 18 ہزار کروڑ روپے سے بڑھ کر پانچ لاکھ 45 ہزار کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ وزیرِ موصوف نے اِس کامیابی کو پیداوار سے منسلک تربیتی اسکیموں سے وابستہ کیا، جن کے نتیجے میں بھارت میں الیکٹرانکس تیاری کا ایک مضبوط ایکو نظام قائم ہوا ہے۔ بڑے پیمانے کی الیٹرانکس مینوفیکچرنگ کیلئے PLI اسکیم پہلے ہی 12 ہزار 300 کروڑ روپے کا جامع سرمایہ حاصل کرچکی ہے، جبکہ پچھلے مہینے تک اِس میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ براہ راست نوکریوں کا اضافی روزگار وضع ہوا ہے۔ x