January 1, 2025 10:27 AM | Ground Water Report

printer

ملک میں، 2024 کے دوران زیرِ زمین پانی کے سالانہ ریچارج میں 15 ارب مکعب میٹر کا خاطر خواہ اضافہ ہوا، اور اِس پانی کو نکالے جانے کی مقدار میں 3 ارب مکعب میٹر کی کمی آئی ہے۔

ملک میں، 2024 کے دوران زیرِ زمین پانی کے سالانہ ریچارج میں 15 ارب مکعب میٹر کا خاطر خواہ اضافہ ہوا، اور اِس پانی کو نکالے جانے کی مقدار میں 3 ارب مکعب میٹر کی کمی آئی ہے۔

جَل شکتی کے مرکزی وزیر سی-آر پاٹل نے کَل، زیر زمین پانی کے متحرک وسائل کی 2024 کی جائزہ رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق زیرِ زمین پانی کا سالانہ ریچارج، 446 ارب مکعب میٹر گردانا گیا۔ زیرِ زمین پانی، جو سبھی طرح کے استعمال کے لیے، نکالا گیا اُس کی سالانہ مقدار 245 ارب مکعب میٹر سے زیادہ رہی۔

رپورٹ میں یہ بات خاص طور پر بتائی گئی ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں میں زیرِ زمین پانی کے جو 100 فیصد نمونے حاصل کیے گئے ہیں، سینچائی کے لیے عمدہ قسم کے زمرے میں ہیں۔

پانی کے جائزے کا یہ کام، زیرِ زمین پانی کے مرکزی بورڈ اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں نے مل کرکیا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔