ملک میں، بڑے پیمانے پر پروازیں منسوخ کیے جانے کے بعد، مسافروں کی مانگ میں اضافے کے تناظر میں، بھارتی ریلویز نے سہولت آمیز سفر اور پورے ریل نیٹ ورک میں قیام کی جگہوں کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ ملک میں، 37 ریل گاڑیوں میں مزید 116 ڈبّے جوڑے گئے ہیں۔
جنوبی ریلوے نے سب سے زیادہ ڈبّے جوڑے ہیں، جن کی وجہ سے 18 ریل گاڑیوں کی گنجائش میں اضافہ ہوا ہے۔ جن راستوں پر کافی زیادہ مسافر ہیں، اُن پر اضافی چیئرکار اور سلیپر کلاس ڈبّے جوڑے گئے ہیں۔ یہ سہولت آج سے شروع کر دی گئی ہے۔
شمالی ریلوے نے، تھرڈ اے-سی اور چیئرکار ڈبّے لگا کر 8 ریل گاڑیوں کی گنجائش میں اضافہ کیا ہے، جبکہ مغربی ریلوے نے زیادہ مانگ والی 4 ریل گاڑیوں کی گنجائش میں اضافہ کیا ہے۔ اِن میں تھرڈ اے-سی اور سیکنڈ اے-سی ڈبّے جوڑے گئے ہیں۔ شمال مشرقی سرحدی ریلوے نے تین اہم ریل گاڑیوں کی گنجائش میں اضافہ کیا ہے۔ اِن میں کَل سے لے کر اس مہینے کی 13 تاریخ تک 8 دوروں میں، تھرڈ اے-سی اور سلیپر ڈبّے جوڑے گئے ہیں۔×