ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 7, 2025 10:06 AM | Vande Mataram

printer

ملک قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں ایک خصوصی پروگرام میں سال بھر چلنے والی تقریبات کا آغاز کریں گے۔

آج قومی ترانے گیت ماترم کے 150 سال پورے ہونے کا جشن منایا جا رہا ہے۔ یہ ایک ایسا قومی گیت ہے   جس سے ملک کی ہر آنے والی نسل کو متحد ہونے، اوپر اُٹھنے اور ملک کے جذبے کا جشن منانے کی ترغیب ملتی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے من کی بات پروگرام میں یہ کہا تھا کہ اگر حب الوطنی الفاظ سے بالاتر ایک جذبہ ہے تو وندے ماترم ایسا قومی گیت ہے جو اِس خصوصی احساس کو ایک حقیقی آواز سے سرشار کرتا ہے۔

اب پیش ہے بھارت کے اِس منفرد قومی گیت کی تاریخ پر ایک رپورٹ

نامور بنگالی شاعر اور ناول نگار Bankim چندر چٹرجی نے اِس قومی گیت کو تحریر کیا تھا اور وندے ماترم بھارت کے بیداری کے عمل کی علامت ہے۔ جب انگریزوں کے نوآبادیاتی راج نے اپنی گرفت مضبوط کرلی تھی، تب بھارت کی   تحریکِ آزادی میں وندے ماترم کی شکل میں ایک آواز ابھری۔  اِس کے بعد آنے والے برسوں میں وندے ماترم مجاہدینِ آزادی کی ایک پُراثر آواز، محبت کی ایک علامت، مادرِ وطن کے تئیں عقیدت اور غیر ملکی طاقت کے خلاف مزاحمت کا ایک نعرہ بن گیا۔

وندے ماترم کو میٹنگوں، جلوسوں اور بڑے عوامی اجتماعات میں صرف ایک نغمے کے طور پر استعمال نہیں کیا گیا بلکہ یہ مجاہدینِ آزادی اور محب وطن لوگوں کا ایک نعرہ بن گیا تھا۔

1882  وہ سال تھا جب اِس گیت کو Bankim چندر کے مشہور بنگالی ناول آنند مٹھ میں جگہ ملی، جو 18ویں صدی کے اواخر میں Sannyasi سرکشی کے پس منظر میں تحریر کیا گیا تھا۔ حب الوطنی کا یہ نغمہ سنسکرت میں تحریر کیا گیا تھا۔ سال1896  میں گرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور نے انڈین نیشنل کانگریس کے کولکاتہ اجلاس میں پہلی مرتبہ ترنم سے پُر اِس نظم کو گایا تھا۔ بھارت کی آئین ساز اسمبلی نے 24 جنوری 1950 کو اِسے باضابطہ طور پر قومی گیت منظور کیا تھا اور آئین ساز اسمبلی کے اُس وقت کے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے اعلان کیا تھا کہ قومی ترانے جن گن من کے ساتھ وندے ماترم کا بھی اُتنا ہی احترام کیا جانا چاہیے۔