November 7, 2025 9:39 PM

printer

ملک بھر میں GST بچت اُتسو جاری ہے۔ GST کی شرحوں میں کمی کے ساتھ اس کا آغاز 22 ستمبر کو ہوا تھا

ملک بھر میں GST بچت اُتسو جاری ہے۔ GST کی شرحوں میں کمی کے ساتھ اس کا آغاز 22 ستمبر کو ہوا تھا۔ ہمارے نامہ نگار نے آج زراعت کے شعبے میں نئی GST شرحوں سے شہریوں کو ہونے والے فوائد پر ایک رپورٹ پیش کی ہے۔
اگلے دور کی GST اصلاحات سے ضروری مشینری اور خوردنی پروڈکٹس پر GST میں کمی سے زراعت کے شعبے کو کافی تعاون پہنچا ہے اور لاکھوں کسانوں کیلئے کھیتی کفایتی ہوگئی ہے۔ اَمونیا، سلفورِک ایسیڈ اور Nitric ایسیڈ جیسے کھاد پر اَب صرف پانچ فیصد GST ہے، جبکہ پہلے 18 فیصد تھی۔ اس سے کھاد کی پیداوار کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ اسی طرح  اٹھارہ سو CC سے کم انجن والے ٹریکٹروں پر GST پانچ فیصد ہوگئی ہے جبکہ پہلے 12 فیصد تھی۔ پروسیسڈ پھلوں اور سبزیوں پر بھی GST پانچ فیصد ہوگئی ہے۔اِن اصلاحات کا مقصد کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا، پیداوار کی قیمت کو کم کرنا اور پورے ملک میں دیہی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔