March 14, 2025 3:02 PM

printer

ملک بھر میں رنگوں کا تہوار ہولی روایتی جوش و خروش اور موسیقی کے ماحول میں منایا جارہا ہے،صدر جمہوریہ،  نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے ملک کے عوام کو مبارکباد دی

آج ملک بھر میں رنگوں کا تہوار ہولی روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔ اور یہ موسم بہار کی آمد پر منایا جاتا ہے۔

یہ تہوار ہولی سے ایک دن پہلے ہولیکا دہن سے شروع ہوتا ہے۔ یہ تہوار مساوات اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ نیز ذات پات، عمر اور جنس سے قطع نظر سماج کے سبھی طبقوں میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہولی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہولی کا تہوار خوشی اور جوش و خروش لاتا ہے۔

محترمہ مرمو نے کہا کہ یہ فیسٹیول ہماری زندگیوں میں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے اور ہولی کے مختلف رنگ گوناگونیت میں اتحاد کے اقدار کے عکاس ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ فیسٹیول برائی پر اچھائی کی جیت کی بھی علامت ہے اور یہ ہمیں محبت اور مثبت نظریے کو عام کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔

اپنے پیغام میں نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ ہولی برائی پر اچھائی کی جیت اور بہار کی آمد کی علامت ہے، جو نئی شروعات اور نئے نظریات کی عکاس ہے۔ جناب دھنکھڑ نے کہا کہ جب ہم شاندار روایت کی پاسداری کرتے ہیں اور اس تہوار کو مناتے ہیں، تو ہمیں اتحاد کے جذبہ قائم رکھنا چاہیے۔ ہولی کا تہوار اس کی ایک مثال پیش کرتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہولی کے درخشاں رنگ ہمیں بھارت کے مالامال ثقافتی تنوع کی یاد دلاتے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ یہ تہوار مسرت اور خوشحالی کو بھر دے گا، جس سے ایک نیا   جوش و خروش پیدا ہوگا اور ہر ایک کی زندگی میں نئی توانائی حاصل ہوگی، نیز یہ رنگ ملک کے لوگوں کے مابین اتحاد کے رنگوں کو بھی گہرا کر دیں گے۔

آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے نئی دلّی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ایمس کے امراض کے محکمے کے سربراہ ڈاکٹر کوشل ورما نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تقریبات کے دوران قدرتی رنگوں کا استعمال کریں اور سِنتھیٹک رنگوں سے گریز کریں۔

اترپردیش میں، برج منڈل سے ایودھیا دھام تک، پوری ریاست میں ہولی کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج گورکھپور میں بھگوان Nrisinh وِشو یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے بھگوان Nrisinh کی آرتی کے بعد رتھ کو روانہ کیا اور لوگوں کے گُلال لگا کر ہولی منائی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ تہوار ہم آہنگی، امن اور مساوات کی علامات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہولی، اتحاد کے پیغام کو آگے بڑھاتی ہے۔

پورے مغربی بنگال میں، لوگ رنگوں کا تہوار ہولی، پورے جوش و جذبے کے ساتھ منارہے ہیں۔ عقیدتمندوں کی ایک بڑی تعداد ہاؤڑہ ضلعے کے Belur Math میں ہولی کے تہوار میں شرکت کررہی ہے۔ Gaudiya Math نے بھی کولکتہ اور ریاست کے دوسرے حصوں میں بھگوَت سبھا، Gaur پریکرما جیسی مختلف رسومات کا اہتمام کیا۔ ریاست میں ہولی Dol یاترا کے طور پر منائی جارہی ہے۔

ناڈیا ضلعے میں مایاپور کا ISKCON، ہولی کے موقع پر رنگا رنگ جلوس میں شریک ہوا اور لوگ ریاست میں اِسکون کے مختلف مراکز میں عقیدتمند جمع ہوئے۔ لوگ خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے پر گُلال لگاکر ہولی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس نے تہوار کو پُرامن طور پر منانے کیلئے سبھی انتظامات کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہولی اور Dol یاترا کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔