October 2, 2025 10:06 PM

printer

ملک بھر میں دسہرہ اور وجے دشمی کے تہوار پورے مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائے جارہے ہیں

آج ملک بھر میں وجے دشمی اور دسہرہ کے تہوار منائے جارہے ہیں۔ دسہرہ بھگوان رام کی راون پر فتحیابی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ یہ برائی پر نیکی کی جیت کی علامت ہے۔ وجے دشمی نوراتری کے اختتام پر منائی جاتی ہے۔ اور درگا پوجا، درگا دیوی کی Mahishasura پر جیت کی یاد میں منائی جاتی ہے۔دلّی میں دسہرہ پورےجوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریباً ہر علاقے میں راون، کنبھ کرن اور میگھناتھ کے پتلوں کو جلایا گیا۔
دلّی میں راون دَہن کی اہم تقریب لال قلعے پر منعقد ہوئی جہاں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دسہرہ تقریبات میں شرکت کی۔ لو کُش رام لیلا کمیٹی کی جانب سے منعقدہ اِس تقریب میں کئی اہم شخصیات، سیاستداں اور شہر بھر سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ عقیدتمند اور سیاح، شہر کے مختلف حصوں میں منعقد ہونے والی قابل نظارہ آتش بازی اور رام لیلا دیکھنے کی غرض سے بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔
پنجاب میں ریاستی پولیس نے دسہرے کے تہوار کو منانے کا ایک منفرد طریقہ اختیار کیا اور اس نے اس موقع پر منشیات کی لعنت کے بارے میں عوام کو بیدار کیا۔
منشیات کے خلاف بیداری پیدا کرنے کی غرض سے اپنی نوعیت کے ایک بالکل نئے خیال پر عمل کرتے ہوئے جالندھر پولیس کمشنریٹ نے شہر میں کچھ مقامات پر راون، میگھناتھ اور کنبھ کرن کے پتلوں کے ساتھ ساتھ منشیات کی اِس سماجی برائی کا ایک چوتھا پُتلا بھی تیار کیا تھا۔ یہ ایک ایسی لعنت ہے جس نے پنجاب میں کئی نوجوانوں کی زندگی تباہ کی ہے۔ Nasheyan Da Rakshas یعنی منشیات کے راکشش کے نام سے اِس کا پُتلا جلایا گیا جس سے منشیات کے استعمال کو روکنے کا پیغام دیا گیا۔ یہ قدم اِس لعنت کے خلاف پنجاب کی لڑائی کے پیغام کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ البتہ یہ ریاست کے عوام پر منحصر ہے کہ وہ اِس برائی پر فتحیابی کے مثبت راستے تلاش کریں جو خود اُنھیں کے اہل خانہ کو ہلاک کرتی رہی ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔