ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 11, 2025 9:34 AM | Vande Matram Story

printer

ملک اپنے قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔

ملک اپنے قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔ وندے ماترم ایک ایسا گیت ہے، جس نے بھارت کی کئی نسلوں کو متحد ہونے، جدوجہد کرنے اور قوم کے جذبے کو یاد کرنے کی ترغیب دی ہے۔ آج ہماری نامہ نگار وندے ماترم کی پُر اثر پیشکش اور پائیدار وراثت کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کررہی ہیں۔

15 اگست 1947 کو بھارت نے آزادی حاصل کی، تو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی ایما پر کلاسیکی موسیقی کے استاد پنڈت اومکر ناتھ ٹھاکر نے پارلیمنٹ میں نصف شب کو وندے ماترم کا مکمل ورژن گایا۔ آزادی کے بعد یہ بھارت کی موسیقی پر مبنی پہلی پیشکش تھی۔ الگے دن صبح 6 بج کر 30 منٹ پر آکاشوانی پر اِس کی ریکارڈنگ نشر کی گئی۔ آزاد بھارت میں یہ گیت نئے معانی کا حامل تھا۔ یہ گیت اب مزاہمت کی آواز نہیں رہ گیا تھا، بلکہ اب یہ فتح کے گیت، یکجہتی کی خواہش اور قومیت کا ایک وعدہ تھا۔

وقت کے ساتھ ساتھ وندے ماترم کو نئی آواز، نیا انداز اور نئے جذبات ملے۔ بھارت رتنMS Subbhulakshmi اور معروف بھارتی موسیقار دلیپ کمار روئے نے وندے ماترم کو اپنی سریلی آواز بخشی۔

سال 1997 میں آزادی کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر ایک پارلیمانی اجلاس کے دوران پنڈت جسراج نے بھی اپنی پُر اثر آواز میں اِس شاندار گیت کو گا کر قوم کو اِس کے لازوال الفاظ کی لوگوں کو متحد کرنے کی طاقت کی یاد دہانی کرائی۔ گذشتہ برسوں میں وندے ماترم ایک ایسے اَمر گیت کے طور پر ابھرا ہے، جو یکجہتی اور مادر وطن کے تئیں فخر اور محبت کا پیغام دیتا رہے گا۔