ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 8, 2025 9:57 AM | Vande Mataram

printer

ملک اپنے قومی گیت وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔

ملک اپنے قومی گیت وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔ وہ گیت جس نے بھارتیوں کی نسلوں کو متحد ہونے، بیدار ہونے اور حب الوطنی کے جذبے کی تحریک دی ہے۔ وندے ماترم کے لافانی الفاظ کے پیچھے کارفرما شخصیت کے بارے میں پیش ہے ہمارے نامہ نگار کی ایک رپورٹ

قومی گیت وندے ماترم بھارت کی ایک اعلیٰ کی ادبی شخصیت اور جدید بھارتیہ ادب کے علمبردار جناب بنکم چندر چٹرجی کا تحریر کردہ ہے۔ بنگال خطے میں 1838 میں پیدا ہوئے بنکم چندر نے ایک اصلاح کار کے ویژن اور قلم کی طاقت و تصور کو یکجا کیا۔

بھارتی ادب کے ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے انھوں نے 1865 میں اپنا پہلا بنگالی ناول درگیش آنندنی تحریر کیا۔ حب الوطنی کا یہ گیت وندے ماترم اُن کے ایک معروف ناول آنند مٹھ کا حصہ ہے۔ یہ گیت مادرِ وطن کو طاقت، خوشحالی اور روحانیت کے پیکر کے طور پر پیش کرتا ہے۔

یہ گیت بھارت کو متحد ہونے اور خودداری کے جذبے کو بیدار کرنے کی ایک پکار ہے۔