28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 210 پنچایت لیڈرس نئی دلّی میں 15 اگست کو یومِ آزادی کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اِس سال کے خصوصی مہمانوں میں بڑی تعداد میں خواتین پنچایت لیڈران بھی شامل ہیں، جنہوں نے اپنی گرام پنچایتوں میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، سرکاری خدمات میں اضافہ کرنے اور جامع کمیونیٹی اقدامات کو بہتر بنانے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت نے کہا ہے کہ اِن خصوصی مہمانوں نے ہر گھر جل یوجنا، پردھان منتری آواس یوجنا، گرامین اور مشن اِندر دھنُش جیسی اہم سرکاری اسکیموں کو مکمل کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ اِن خصوصی مہمانوں کے اعزاز میں کَل نئی دلّی میں ایک باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
اِس پروگرام کے دوران AI سے چلنے والی SabhaSaar ایپلی کیشن کو بھی لانچ کیا جائے گا۔ اِس سال کے پروگرام کا موضوع ہے ”آتم نربھر پنچایت، وِکست بھارت کی پہچان“۔