ملک آج اپنا 79 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دلی کے تاریخی لال قلعے پر یوم آزادی کی تقریبات کی قیادت کی اور قومی پرچم پھہرایا۔
لال قلعے کی فصیل سے ملک سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے آپریشن سندور کے جانباز فوجیوں کو یہ کہتے ہوئے سلام پیش کیا کہ یہ کارروائی ملک کی مسلح افواج کی طاقت کا ایک واضح ثبوت تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسلح افواج کو حکمت عملی تیار کرنے، نشانہ طے کرنے اور وقت کا انتخاب کرنے کی مکمل آزادی دی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے بہادر فوجیوں نے دشمنوں کو ایک ایسا منہ توڑ جواب دیا جس کا انہیں گمان بھی نہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گردوں کی وحشیانہ حرکت سے ہر بھارتی میں غصہ تھا اور آپریشن سندور اِس کا اظہار تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ اب بھارت نے فیصلہ کیا ہے کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نیوکلیائی بلیک میل کو اب مزید برداشت نہیں کرے گا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ یوم آزادی امید اور امنگوں کا تہوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع 140 کروڑ بھارتیوں کے عزم اور ملک کی حصولیابیوں کے جشن کا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ملک مسلسل اتحاد کے جذبے کو مضبوط کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 برس سے بھارتی آئین ایک روشن مینار رہا ہے اور لوگوں کی رہنمائی کرتا رہا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی 125 ویں جینتی بھی منا رہا ہے جنہوں نے بھارتی آئین کیلئے اپنی زندگی وقف کردی۔ انہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت نے جموں کشمیر میں ایک ملک ایک آئین کے نظریے کی تکمیل کی خاطر دفعہ 370 کو منسوخ کیا جو ملک کی جانب سے انہیں ایک سچا خراج عقیدت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ عرصے میں ملک نے قدرتی آفات، چٹانوں کے ٹکڑے گرنے، بادل پھٹنے اور کئی دیگر آفات کا سامنا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومت بچاؤ کارروائیوں، امدادی کوششوں اور بازآبادکاری کیلئے پوری طاقت کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ بھارت، ہتھیار کا ایک طاقتور نظام پیدا کرنے کے لیے مشن سُدرشن چکر لانچ کرے گا، تاکہ دشمنوں کے کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔ جناب مودی نے کہا کہ اگلے 10 برسوں میں 2035 تک اس قومی سکیورٹی نظام کی توسیع کی جائے گی، مستحکم کیا جائے گا اور اس کی جدیدکاری کی جائے گی۔
وزیر اعظم مودی نے پچھلے ایک سو سالوں میں ملک کی خدمت کے تئیں RSS کارکنوں کے جذبے کو سلام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکتی نرمان سے راشٹر نرمان کے عہد کے ساتھ سوئیم سیوَکوں نے ملک کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی زندگی وقف کی ہے۔
انہوں نے کہا RSS دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے، جس کے پاس اپنے آپ کو وقف کرنے کے 100 سال کی تاریخ ہے۔
وزیر اعظم نے ایک نئے چیلنج کی طرف بھی ملک کے عوام کو توجہ دلائی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی کی نوعیت تبدیل کی جا رہی ہے اور ایک نئے بحران کا بیج بویا جا رہا ہے، جو قابلِ قبول نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے ایک ہائی پاورڈ ڈیمو گرافی مشن کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ ×
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سرکار اب بھارت کو ایک خودکفیل اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آتم نربھر بھارت، وِکست بھارت کی بنیاد ہے اور آج ملک تمام شعبوں میں ایک نیا ایکو سسٹم تیار کر رہا ہے۔
جناب مودی نے نوجوان سائنسدانوں، صلاحیت مند نوجوانوں، انجینئروں، پیشہ وارانہ افراد اور سرکار کے سبھی شعبوں سے اپیل کی کہ وہ طیارے کے لیے میڈ اِن انڈیا فائٹر جیٹ انجن تیار کریں۔
وزیر اعظم مودی نے اس بات کا ذکر کیا کہ بھارت نے تمام رکاوٹوں کو دور کیا اور مشن موڈ میں سیمی کنڈکٹرس پر کام کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک اپنی توانائی کی ضرورتوں کے لیے بہت سے ملکوں پر منحصر ہے، چاہے وہ پیٹرول، ڈیزل یا گیس ہوں اور ان کی درآمدات پر لاکھوں کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے توانائی کے شعبے میں خودکفالت حاصل کرنے پر زور دیا کہ پچھلے 11 برس میں شمسی توانائی کی پیداوار میں 30 گُنا اضافہ ہوا ہے۔
نیوکلیائی توانائی کے بارے میں جناب مودی نے کہا کہ 10 نئے نیوکلیائی ری ایکٹرس پر تیزی کے ساتھ کام چل رہا ہے اور 2047 تک سرکار نیوکلیائی توانائی کی صلاحیت 10 گُنا سے زیادہ بڑھانے کے عہد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔×
وزیر مودی نے کہا کہ ملک خلائی شعبے میں کامیابی کا مشاہدہ کررہا ہے اور فخر کے احساس سے سرشار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا بین الاقوام خلائی اسٹیشن سے واپس آگئے ہیں اور آئندہ کچھ روز میں وہ بھارت آئیں گے۔
جناب مودی نے کہا کہ خلائی شعبے میں بھارت گگن یان کیلئے تیاری کررہا ہے اور ملک کا اپنا خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کیلئے بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف خلائی شعبے میں ہی ملک کے 300 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کام کررہے ہیں اور اِن میں ہزاروں نوجوان مکمل صلاحیت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 8 برس میں حکومت نے GST میں اہم اصلاحات کی ہیں اور اب وہ آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات متعارف کرے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے نوجوانوں کیلئے تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کے خرچ کے ساتھ پردھان منتری وکسِت بھارت روزگار یوجنا کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس اسکیم کے تحت اُن نوجوانوں کو جنہیں نجی شعبے میں پہلی نوکری ملے گی، انہیں حکومت کی جانب سے 15 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اِس اسکیم کے تحت 3 کروڑ 50 لاکھ نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔