ملک آج سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو اُن کی برسی پر یاد کررہا ہے۔ کانگریس پارٹی کی چیئر پرسن سونیا گاندھی، لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں نے نئی دلّی میں گاندھی اِستھل میں اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے بھی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جانب کھڑگے نے کہا کہ اندرا گاندھی نے ملک کی خدمت اور اِس کی سالمیت کی حفاظت کیلئے اپنی جان قربان کردی۔
Site Admin | October 31, 2025 2:38 PM
ملک آج سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو اُن کی برسی پر یاد کررہا ہے