July 27, 2025 3:08 PM

printer

ملک آج سابق صدر جمہوریہ اور معروف سائنسداں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے

ملک آج سابق صدر جمہوریہ اور معروف سائنسداں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہا ہے۔ ڈاکٹر کلام نے بھارت کے خلاء اور میزائل کے ترقی سے متعلق پروگراموں میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ ڈاکٹر عبدالکلام کو بھارت کے ”میزائل مین“ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق صدر جمہوریہ کی برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک سوشل میڈا پوسٹ پر، جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر کلام کو ایک ترغیب فراہم کرنے والے صاحب بصیرت شخص، غیر معمولی سائنسداں، معتبر صلاح کار اور ایک عظیم محب وطن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔