ملک آج بھارت رَتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو، اُن کے 70ویں مہاپری نِروان دِوس یا برسی پر خراج عقیدت پیش کررہا ہے۔ اس موقع پر بھارت کی تعمیر میں ڈاکٹر امبیڈکر کے غیر معمولی کردار کو نمایاں کرنے کے مقصد سے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ تقریبات ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہیں، جو دوراندیش سماجی مصلح، قانون داں اور سیاست داں تھے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھاکرشنن، وزیراعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور دیگر اہم شخصیات نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں بھارتی دستور کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو مہاپری نِروان دِوس کے موقع پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔×
Site Admin | December 6, 2025 3:02 PM
ملک آج بھارت رَتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو، اُن کے 70ویں مہاپری نِروان دِوس یا برسی پر خراج عقیدت پیش کررہا ہے۔