ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 8, 2025 10:00 AM | 93rd Air Force Day

printer

ملک آج بھارتی فضائیہ کے 93 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات منا رہا ہے۔

قوم آج بھارتی فضائیہ IAF کا 93 وے یومِ تاسیس منا رہی ہے۔ بھارتی فضائیہ کا قیام 1932 میں آج ہی کے دن عمل میں آیا تھا۔ چیف آف ڈیفینس اسٹاف، جنرل انِل چوہان، فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویویدی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے-ترپاٹھی اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ نے اس موقعے پر آج نئی دلّی میں نیشنل وار میموریل میں جانباز شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس کے علاوہ، ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے فضائیہ کے 93 ویں یومِ تاسیس سے قبل شام کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے قوم کو مبارکباد دی۔

جناب سنگھ نے کہا کہ یہ دن فضائیہ کے ان بہادر جانبازوں کو معنون ہے، جنہوں نے اپنی قربانی، لگن اور    پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے ہمارے ملک کے آسمانوں کی حفاظت کی ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی بھارتی فضائیہ کے دن کے موقع پر سبھی فضائی جانبازوں، سرکردہ سابق فوجیوں اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کی۔×