صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی میں یومِ آئین کے موقع پر سمودھان سدن کے سینٹرل ہال میں آئین کی تمہید پڑھنے کی قیادت کی۔
اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے اجاگر کیا کہ بھارت کی پارلیمنٹ دنیا کے کئی ممالک کے لیے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں پارلیمنٹ نے یہ ثابت کیا ہے کہ عوام کی امنگوں کو کس طرح پورا کیا جاتا ہے۔
نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ ملک کا آئین، کروڑوں ہم وطنوں کی اجتماعی فراست، قربانیوں اور خوابوں کا مظہر ہے، جنہوں نے آزادی کے لیے جدوجہد کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عظیم اسکالروں، مسودہ ساز کمیٹی اور آئین ساز اسمبلی کے ارکان نے کروڑوں بھارتیوں کی امیدوں، خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے گہرے غور و فکر سے کام لیا۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئین کی رہنمائی میں ملک نے بہتر طرزِ حکمرانی اور سماجی و اقتصادی ترقی کی ایک اہم تبدیلی کی جانب سفر شروع کیا ہے۔x
اس موقع پر صدر جمہوریہ نے آئین کے ترجمہ شدہ نسخے جاری کیے، جو 9 زبانوں، ملیالم، مراٹھی، نیپالی، پنجابی، بوڈو، کشمیری، تیلگو، اُڑیہ اور آسامی میں شائع کیے گئے ہیں۔x