ملک آج ان سکیورٹی اہلکاروں اور متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کررہا ہے، جنہوں نے 24 سال پہلے 13 دسمبر 2001 کو، دہشت گردانہ حملے کے دوران پارلیمنٹ کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردی تھیں۔ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزراء پیوش گوئل، جتیندر سنگھ، کرن ریجیجو اور ارجن رام میگھوال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں شہیدوں کو گلہائے عقیدت نذر کئے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی، کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی اور پارلیمنٹ کے دیگر ارکان نے بھی شہیدوں کو گلہائے عقیدت نذر کئے۔ x
Site Admin | December 13, 2025 2:56 PM
ملک آج ان سکیورٹی اہلکاروں اور متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کررہا ہے، جنہوں نے 24 سال پہلے 13 دسمبر 2001 کو، دہشت گردانہ حملے کے دوران پارلیمنٹ کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردی تھیں۔