ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 14, 2025 2:41 PM

printer

ملک، پلوامہ حملے کے جانبازوں کو یاد کررہا ہے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کردی تھیں

وزیراعظم نریندرمودی نے اُن سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، جو 2019 میں پلوامہ حملوں میں شہید ہوئے تھے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ آئندہ نسلیں اُن کی قربانی اور ملک کے تئیں اُن کے پختہ عزم کو کبھی نہیں بھولیں گی۔ آج ہی کے دن جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلعے میں دہشت گردانہ حملوں میں سی آر پی ایف کے چالیس جوان شہید ہوگئے تھے۔ x

وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نریندرمودی حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے اِسے مکمل طور پر ختم کرنے کے تئیں پرعزم ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب شاہ نے آج پلوامہ حملوں کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پوری نسل انسانی کی سب سے بڑی دشمن ہے اور پوری دنیا اِس کے خلاف متحد ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ BJP کی قیادت والی NDA حکومت دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی رکھتی ہے۔x