ملک، قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال پورے ہونے کا جشن منارہا ہے، ایک ایسا گیت جس نے بھارتیوں کی نسلوں کو متحد کیا، عروج بخشا اور اُن میں حب الوطنی کا جذبہ جگایا۔ وندے ماترم، جس کی گونج جدوجہد آزادی میں سنائی دی ۔
وندے ماترم کی طاقتور اپیل، صرف لفظوں میں ہی نہیں، بلکہ بھارت کی جدوجہد آزادی میں بھی نظر آتی ہے۔ یہ قومی پرچم کے شروعاتی وَرژن پر بھی نظر آیا۔ اِس کا ہر ڈیزائن، آزادی کے متوالوں کے خوابوں اور جذبے کی عکاسی کرتا رہا۔ سال 1904 میں سِسٹر Nivedita نے Vajra پرچم پر بنگالی زبان میں بندے ماترم لکھ کر ڈیزائن کیا۔ یہ پرچم جلد ہی مزاحمت کی مضبوط علامت بن گیا اور بنگال کی تقسیم کے دوران میٹنگوں اور جلسوں میں نظر آنے لگا۔ اِس کے بعد، سال 1906 میں کلکتہ کانگریس میں فخر کے ساتھ اِسے لہرایا گیا۔ وندے ماترم محض نعرے سے آگے بڑھ کر نظریے، جرات اور قومی فخر کی تحریک بن گیا۔