ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 2, 2025 11:50 PM

printer

ملازمین اور آجروں کو، روزگار سے منسلک ترغیب، ای ایل آئی اسکیم کے ذریعے، آئندہ چار سالوں میں ایک لاکھ کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے: منسکھ منڈاویا

لیبر اور روزگار کے وزیر منسکھ منڈاویا نے آج کہا کہ ملازمین اور آجروں کو، روزگار سے منسلک ترغیب، ELI اسکیم کے ذریعے، آئندہ چار سالوں میں ایک لاکھ کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، وزیرِ موصوف نے کہا کہ یہ اسکیم، حکومت کی روزگار مرکوز پالیسی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکیم کے تحت ہر اُس نوجوان کو، جسے نیا روزگار ملا ہو، ایک سال میں دو مرتبہ 7 ہزار 500 روپے فراہم کئے جائیں گے۔ جناب منڈاویا نے یہ بھی اجاگر کیا کہ وزیر اعظم مودی نے، ملک کے نوجوان کیلئے روزگار کو یقینی بنانے کی غرض سے ایک پانچ سالہ پروگرام تیار کیا تھا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں