جنوب مغربی مانسون اپنے مقررہ وقت یعنی پہلی جون سے 8 دن پہلے کیرالہ پہنچ گیا ہے۔ گذشتہ 16 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ مانسون وقت سے پہلے پہنچ گیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کیرالہ، Mahe، کرناٹک کے ساحلی علاقوں، کونکن اور گوا میں تیز سے بہت تیز بارش ہونے کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اُس نے وسطی، مشرقی اور شمال مغربی بھارت کے بہت سے علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کیرالہ، Mahe، کرناٹک کے ساحلی علاقوں، کونکن اور گوا میں تیز سے بہت تیز بارش ہونے کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اُس نے وسطی، مشرقی اور شمال مغربی بھارت کے بہت سے علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ دلّی، ہریانہ، پنجاب، مشرقی اتر پردیش، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ اور گجرات میں بھی کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
Site Admin | May 24, 2025 3:10 PM
مقررہ وقت سے 8 دن پہلے کیرالہ میں مانسون کا آغاز ہوگیا ہے۔