مغربی بنگال میں، Bholanath Ghosh کی جانب سے ایک شکایت درج کرائی گئی ہے، جو شمالی 24 پرگنا میں راج باڑی آؤٹ پوسٹ میں Sandesh Khali کے ٹی ایم سی لیڈر شیخ شاہجہاں کی گرفتاری اور معطلی کے معاملے میں CBI کا ایک اہم گواہ ہے۔ کل ایک سڑک حادثے میں گھوش کے چھوٹے بیٹے اور ڈرائیور کی موت ہو گئی اور وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ شاہجہاں سے متعلق ایک معاملے میں گواہی دینے کیلئے Basirhat Court جا رہے تھے۔ اُن کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ یہ حادثہ جان بوجھ کر گرایا گیاہے۔شکایت درج کرانے کے بعد جناب گھوش نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن پر یہ حملہ شیخ شاہجہاں کی جانب سے منصوبہ بند طریقے سے کرایا گیا ہے اور اس کی معاونین نے اسے انجام دیا ہے۔BJP نے اس حادثے کی مذمت کی ہے۔ شمال مشرقی خطے میں تعلیم اور ترقی کے وزیر مملکت، Sukant Majumdar نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو اس حملے کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
Site Admin | December 11, 2025 9:20 PM
مغربی بنگال کے Sandeshkhali معاملے میں اہم گواہ نے پولیس میں شکایت درج کی ہے، جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ TMC لیڈر شیخ شاہجہاں نے عدالت آتے ہوئے اُن پر جان بوجھ کر حملہ کرایا تھا، جس میں ان کے صاحبزادے اور ڈرائیور کی موت ہوگئی