ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 19, 2025 3:37 PM

printer

مغربی بنگال کے سبھی ضلعوں میں آج دور دور تک بارش ہونے کا امکان ہے۔

مغربی بنگال کے سبھی ضلعوں میں آج دور دور تک بارش ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے کے مطابق جنوب مغربی بنگلہ دیش اور اِس سے متصل گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ بن رہا ہے۔ اِدھر پورے مغربی بنگال میں جنوب مغربی مانسون کی بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے…                       VC – Kalyan

ریاست میں پُرولیا، جھار گرام، بانکورا، بیر بھُوم، مغربی میدنی پور، مغربی بَردوان، مشرقی بَردوان نیز مرشد آباد ضلعے میں آج ایک دو مقامات پر تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ دوسری طرف دارجلنگ، Kalimpong، علی پور دُوار، کوچ بہار، جلپائی گڑی اور شمالی دیناج پور میں کچھ مقامات پر دور دور تک بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اِدھر مالدا، جنوبی دیناج پور اور کوچ بہار ضلعوں میں ہلکی سے لے کر اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔ کولکاتہ اور آس پاس کے ضلعوں میں آج صبح سے لگاتار بارش ہورہی ہے۔ ماہی گیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سمندر میں اونچی اونچی لہریں اٹھنے کے مدنظر مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحل کے نزدیک سمندر میں نہ جائیں۔

 کولکاتہ سے Kalyan Laha کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں…

اُدھر سکم میں کئی علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔ کچھ مقامات پر بارش کے بعد چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ اِس کی وجہ سےNamchi – Jorethang روڈ پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں