December 13, 2025 9:48 PM

printer

مغربی بنگال کی پولیس نے، بڑے پیمانے پر بھگدڑ اور گڑبڑی کے بعد، Salt Lake اسٹیڈیم میں میسی کی تقریب کے منتظم کو گرفتار کرلیا ہے

مغربی بنگال میں اسٹیڈیم میں ہوئی بھگڈر اور افرا تفری کے بعد پولیس نے تقریب کے منتظم Satadru Dutta کو 2 گھنٹے تک جاری رہی پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ ADG اور IGP برائے نظم و نسق جاوید شمیم نے بتایا کہ اس سلسلے میں ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم میں صورتحال اب معمول پر ہے اور وہاں پہنچے لوگوں کی بحفاظت گھر واپسی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ٹکٹوں کی قیمت واپس لوٹانے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔اس سے قبل گورنر ڈاکٹر C V Ananda Bose نے مغربی بنگال سرکار کو یووا بھارتی Krirangan کے مقام پر منعقدہ تقریب کے اسپانسرز اور منتظمین کی فوری گرفتاری کی ہدایت دی تھی۔ اس واقعے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے گورنر نے اسے کولکاتہ کے کھیل شائقین کیلئے سیاہ دن قرار دیا اور کھیل دیکھنے والوں کو ٹکٹ کے پیسے واپس لوٹانے کی ہدایت دی ہے۔اس دوران ریاستی سرکار نے بد انتظامی کی چھان بین کیلئے ریٹائرڈ جسٹس Ashim Kumar Ray کی زیر قیادت ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس واقعے سے وہ شدید پریشان ہیں اور انہوں نے عوام سے معذرت طلب کی ہے۔تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت اور BJP لیڈر ڈاکٹر Sukanta Majumdar نے ریاستی سرکار کی نکتہ چینی کرتے ہوئے انتظامیہ کی ناکامی کا الزام لگایا اور وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ Lionel Messi کے بے شمار مداحوں نے عظیم فٹبال کھلاڑی کی ایک جھلک کی خاطر ٹکٹیں خریدی تھیں لیکن انتظامی ناکامی کی وجہ سے Messi کو واپس لوٹنا پڑا۔فٹبال کے مشہور زمانہ کھلاڑی Lionel Messi، جو جمعے کی دیر شام کولکاتہ پہنچے تھے، وہ Luis Suarez اور Rodrigo D’Paula کے ساتھ تقریباً ساڑھے گیارہ بجے دن میں اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔ مداح، جو کہ Messi کی واضح جھلک سے محروم رہ گئے، مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے توڑ پھوڑ مچائی جس پر پولیس کو لاٹھی چارج پر مجبور ہونا پڑا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔