October 12, 2025 9:38 PM

printer

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اس بیان پر سیاسی تنازعہ پیدا ہوگیا ہے، جس میں انھوں نے لڑکیوں کو دیر رات تک باہر نہ رہنے کا مشورہ دیا تھا

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے اس بیان پر سیاسی تنازعہ پیدا ہوگیا ہے، جس میں انھوں نے لڑکیوں کو دیر رات تک باہر نہ رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ درگا پور کے ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج میں MBBS کی دوسرے سال کی طالبہ کی مبینہ اجتماعی عصمت دری کے واقعے پر کولکاتہ ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے یہ بیان دیا تھا۔ اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے سوال اٹھایا تھا کہ آدھی رات کو طالبہ کالج سے باہر کیوں گئی تھی۔ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ لڑکیوں کو اپنی حفاظت خود کرنی چاہیے اور رات میں باہر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ اس واقعے کی تفتیش کی جاری رہی ہے۔ انھوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔دُرگا پور کی عدالت نے تین ملزموں کو 10 دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔