مغربی بنگال میں کَل رات وسطی کولکاتا میں Falpatti Machhua کے نزدیک ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کہا ہے کہ متعدد افراد کو بچایا بھی گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی پتہ لگایا جانا باقی ہے۔ کولکاتا پولیس کمشنر منوج کمار ورما نے کہا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے اِس حادثے میں جانوں کے اتلاف پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے مہلوکین کے کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔PMO انڈیا ہینڈل نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر مہلوکین کے کنبوں کو دو-دو لاکھ روپے کی نقد امداد اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔×