مغربی بنگال میں کولکاتہ لاء کالج اجتماعی عصمت دری معاملے کے چوتھے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لاء کالج کے سیکیورٹی گارڈ کو کَل گرفتار کیا گیا۔ کالج کے گارڈ کے کمرے کے اندر ہونے والے اس گھناؤنے جرم میں اب گرفتاریوں کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے۔ جنوبی کلکتہ لاء کالج کی 24 سالہ متاثرہ طالبہ کو 25 جون کو گارڈ کے کمرے میں دو سینئر طلباء اور ادارے کے ایک سابق طالب علم نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ متاثرہ طالبہ کی شکایت پر پولیس نے اہم ملزم منوجیت مشرا، پرومیت مکھرجی اور زید احمد کو گرفتار کرلیا۔اِس معاملے پر بڑھتے ہوئے عوامی غصے کے دوران کولکاتہ پولیس نے کیس کی تحقیقات کے لیے اسسٹنٹ کمشنر عہدے کے ایک افسر کی قیادت میں، پانچ رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم SIT تشکیل دی ہے۔x
Site Admin | June 29, 2025 9:53 AM | Kolkata Gange Rape
مغربی بنگال میں کولکاتہ لاء کالج اجتماعی عصمت دری معاملے کے چوتھے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
