مغربی بنگال میں ووٹر فہرست کی نظرِ ثانی مہم کے دوران 58 لاکھ سے زیادہ ذاتی معلومات کے فارم غیر جمع شدہ نشان زد کیا گیا ہے۔ پوری ریاست میں 58 لاکھ 17 ہزار 851 فارم کو غیر جمع شدہ نشان زد کیا گیا ہے ووٹروں کے نام ڈرافٹ لسٹ مین سے عارضی طور پر ہٹا دیے جائیں گے۔ مغربی بنگال میں اب تک 92 اعشاریہ چار ایک فیصد ووٹروں کے فارم Digitised کئے جا چکے ہیں۔ 7 کروڑ 66 لاکھ 86 ہزار 658 فارم میں سے 7کروڑ چھ لاکھ 98 ہزار 649 فارم Digitised کئے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ علاقوں میں اس عمل کی ست رفتاری کی وجہ تعاون نہ کرنا، بنیادی ڈھانچے کی کمی اور تکنیکی خرابیاں سمجھی جا رہی ہیں۔
Site Admin | December 13, 2025 3:00 PM
مغربی بنگال میں ووٹر فہرست کی نظرِ ثانی مہم کے دوران 58 لاکھ سے زیادہ ذاتی معلومات کے فارم غیر جمع شدہ نشان زد کیا گیا ہے۔