مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR مہم کیلئے سماعتوں کا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ اس کیلئے ریاست بھر میں مجموعی طور پر تین ہزار 234 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 32 لاکھ اُن ووٹروں کو سماعت کیلئے بلایا جائے گا، جن کا نام 2002 کی ووٹر فہرست میں نہیں تھا۔ رائے دہندگان کو 12 تسلیم شدہ دستاویزات میں سے کوئی بھی پیش کرنے کی اجازت ہوگی، جن میں آدھار کارڈ بھی شامل ہے۔ تاہم صرف آدھار کارڈ کو بطور واحد دستاویز قابل قبول نہیں سمجھا جائے گا۔ انتخابی کمیشن نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ جعلی یا فرضی دستاویزات جمع کرانا قابل سزا جرم تصور کیا جائے گا۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر منوج کمار اگروال نے کہا ہے کہ سماعتوں کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔یہ سماعتیں 4 ہزار 500 سے زیادہ مائیکرو آبزروَر کی سخت نگرانی میں منعقد کی جائیں گی۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ERO، AERO، BLO اور مشاہدین جیسے مجاز اہلکاروں کے علاوہ کسی کو بھی سماعتی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔×
Site Admin | December 27, 2025 3:00 PM
مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR مہم کیلئے سماعتوں کا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔