مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی کا عمل جاری ہے۔ اِس عمل کیلئے مقرر کیے گئے خصوصی مشاہد، ریٹائرڈ IAS افسر Subrata Gupta اور دیگر مشاہدین سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ضلع چناؤ افسروں اور دیگر اہلکاروں کے ساتھ میٹنگیں کر رہے ہیں۔
مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی عمل کے تحت ذاتی معلومات پر مشتمل فارمس کو ڈجیٹل شکل دینے کا کام روز مرّہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ چناؤ اندراج افسر، معاون چناؤ اندراج افسر اور بوتھ سطح کے افسر ریاست میں پوری تندہی کے ساتھ SIR کا کام انجام دے رہے ہیں۔ ریاست کے بانکورہ ضلعے کی میونسپلٹی کے BLO درگا داس سامنت نے بتایا کہ SIR کا کام اطمینان بخش طریقے سے جاری ہے اور لوگ اپنے فارم داخل کرکے اِس عمل میں شامل ہو رہے ہیں۔
ریاست کے ایڈیشنل چیف انتخابی افسر Arindam Niyogi نے آکاشوانی کو بتایا کہ ذاتی معلومات سے متعلق فارمس کو ڈجیٹل شکل دینے کا 92 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔