December 13, 2025 2:59 PM

printer

مغربی بنگال میں خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR کے عمل کے دوران والدین یا رشتہ داروں کے ناموں کی بنیاد پر نئے ووٹروں کی شناخت کے دوران 2002 کی ووٹر فہرست میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگی کا پتہ چلا ہے

مغربی بنگال میں خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR کے عمل کے دوران والدین یا رشتہ داروں کے ناموں کی بنیاد پر نئے ووٹروں کی شناخت کے دوران 2002 کی ووٹر فہرست میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگی کا پتہ چلا ہے۔ اگرچہ SIR  کا پہلا مرحلہ ختم ہو چکا ہے۔ انتخابی کمیشن جمع کرائے گئے فارموں کی بار بار کراس چیک جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایسا پتہ چلا ہے کہ 85 لاکھ ایک ہزار اور 486 ووٹروں کے والد کے نام یا تو غلط ہیں یا پھر میل نہیں کھاتے ہیں، جو کل ووٹروں کا 11 اعشاریہ 9 فیصد ہے۔  24 لاکھ 21 ہزار 133 ووٹروں کے لئے بچوں کی تعداد چھ سے بھی زیادہ ہے۔ 11 لاکھ 95 ہزار 230 معاملوں میں ماں اور باپ کے درمیان عمر کا فرق 15 سال سے کم ہے، وہیں 8 لاکھ 77 ہزار 736 معاملے ایسے ہیں، جن میں یہ فرق 50 سال سے زیادہ ہے، جو کہ ناممکن ہے، جبکہ ووٹروں کے فارم Digitize ہوچکے ہیں۔ کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسے ووٹروں کو بات چیت کے لئے بلایا جا رہا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔