October 6, 2025 9:43 PM

printer

مغربی بنگال میں جلپائی گڑی کے Nagarkata علاقے میں آج BJP کے MLA شنکر گھوش اور مالدہ نارتھ کے رکنِ پارلیمنٹ Khagen Murmu پر کچھ شر پسندوں کے ذریعے وحشیانہ حملہ کیا گیا

مغربی بنگال میں جلپائی گڑی کے Nagarkata علاقے میں آج BJP کے MLA شنکر گھوش اور مالدہ نارتھ کے رکنِ پارلیمنٹ Khagen Murmu پر کچھ شر پسندوں کے ذریعے وحشیانہ حملہ کیا گیا۔ یہ لوگ سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ملنے کیلئے جارہے تھے، تبھی اُن کی کار کو شرپسندوں نے اینٹ اور پتھروں سے نشانہ بنایا۔ اِس حملے میں جناب Khagen Murmu کے سر میں فریکچر آیا اور انہیں Nagarkata کے قریب Chalsa میں واقع Mangalbari دیہی اسپتال لے جایا گیا۔ بعد میں انہیں سلی گڑی کے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں منتقل کردیا گیا۔ BJP نے اِس واقعے کیلئے TMC کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔