مغربی بنگال میں جاری ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی SIR مہم، کے تحت 15 اعشاریہ پانچ تین لاکھ ایسے ووٹروں کے ناموں کی شناخت کی گئی ہے، جو فوت ہوچکے ہیں۔ اب تک، 6 اعشاریہ چار پانچ لاکھ ذاتی معلومات سے متعلق فارم ڈیجیٹائز کئے جاچکے ہیں اور 7 اعشاریہ چھ پانچ لاکھ فارم تقسیم ہوچکے ہیں۔ چیف الیکٹورل افسر منوج کمار اگروال آج ضلع انتخابی افسروں کی ایک جائزہ میٹنگ کی ورچوئل وسیلے سے صدارت کریں گے۔
انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال کے DGP کو ہدایت دی ہے کہ وہ BLOs اور دیگر عملے کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور کولکاتا پولیس کمشنر سے حالیہ BLO احتجاج کے پیش نظر CEO کے دفتر کی سکیورٹی سے متعلق رپورٹ طلب کریں۔