مغربی بنگال میں BJP کے اپوزیشن لیڈر Suvendu Adhikari نے مانگ کی ہے کہ مرشد آباد تشدد کے معاملے کی قومی جانچ ایجنسی NIA سے چھان بین کرائی جائے۔ پارٹی نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ وقف ترمیمی قانون پر ہونے والے تشدد سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دیا جائے۔ BJP کے ریاستی صدر Sukanta Majumdar نے کہا ہے کہ تشدد میں، جن دکانوں اور مکانوں کو نقصان پہنچا ہے، ریاستی سرکار اُن کی مرمت کرائے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی زیرِ قیادت سرکار کو ہر متاثرہ کنبے کو پانچ لاکھ روپے معاوضے کے طور پر دینے چاہئیں۔x
Site Admin | April 17, 2025 3:17 PM
مغربی بنگال میں بی جے پی کے اپوزیشن لیڈر سوویندو ادھیکاری نے مرشد آباد تشدد کے معاملے کی قومی جانچ ایجنسی سے چھان بین کرانے کی مانگ کی ہے۔
