مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین EVMs کی، پہلے مرحلے کی جانچ FLC آج سے کولکتہ کے شہر نیوٹاؤن میں شروع کردی گئی ہے۔ سینئر نائب انتخابی افسر گیانیش بھارتی کی قیادت میں ECI کی یہ ٹیم، ورکشاپ میں موجود ہے۔ یہ ٹیم مغربی بنگال میں SIR کا جائزہ لے رہی ہے۔
بھارت کے انتخابی کمیشن کے سکریٹری مدھو سودن گپتا اور بھارت کے الیکٹرونکس کارپوریشن لمیٹڈ ECIL کے سینئر نائب جنرل مینجر PC مونڈل نے بھی اِس پروگرام میں شرکت کی۔x