ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 5, 2025 2:51 PM

printer

مغربی بنگال میں، دارجلنگ Hills میں لگاتار بارش ہونے اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے واقعات میں 20 افراد کی موت ہوئی ہے۔ بہار میں بجلی گرنے اور بارش سے وابستہ واقعات میں 16 افراد مارے گئے ہیں

شمالی بنگال میں کَل شام سے دارجلنگ ضلعے اور پڑوس کے Kalimpong میں لگاتار بارش ہونے اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے واقعات میں کم از کم 20 افراد کی موت ہوئی ہے۔ Mirik، کُرسیانگ، رَنگ بانگ اور پُل بازار سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ وہاں موسلادھار بارش کے بعد چٹانوں کے ٹکڑے گرنے اور پانی بھر جانے کی اطلاع ملی ہے۔
Mirik سب ڈویژن میں 13 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ شدید طور پر زخمی چار افراد کو نارتھ بنگال میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
دریائے تیستا کا پانی شاہراہوں پر آگیا ہے اور سِلی گوڑی اور سکم کو جوڑنے والی قومی شاہراہ نمبر 10 کا راستہ بند ہوگیا ہے، جبکہ Dudhia برِج کے ڈھہ جانے سے Mirik سے سِلی گوڑی جانے کا اصل راستہ منقطع ہوگیا ہے۔
گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور بچاؤ ٹیمیں تندہی سے کام کررہی ہیں۔
ارکانِ پارلیمنٹ Raju Bista اور ہرش وردھن شِرنگلا راحت کوششوں میں تال میل قائم کررہے ہیں۔ اُدھر حکام نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔