September 24, 2025 3:09 PM

printer

مغربی بنگال میں، بارش سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ راجدھانی کولکاتہ سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے

مغربی بنگال میں، بارش سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ راجدھانی کولکاتہ سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ ریاست میں تیز بارش ہونے سے بڑے پیمانے پر روز مرہ کی زندگی متاثر ہوئی اور 10 افراد کی جان گئی ہے۔ کولکاتہ میں بھی 8 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ شہر میں کئی مقامات پر پانی بھر جانے، بجلی کی سپلائی منقطع ہونے اور ٹریفک متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کولکاتہ میں ہونے والی سبھی اموات بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئیں، جہاں لوگ شہر میں مختلف زیرِ آب علاقوں میں بجلی کے تار کی زد میں آگئے۔ ٹرین اور میٹرو خدمات پر بھی اثر پڑا ہے۔ کولکاتہ میں ٹریفک درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے کیونکہ قریب قریب ہر سڑک راستے پر پانی بھر گیا ہے۔

لگاتار بارش ہونے کے سبب کولکاتہ کے وسیع علاقوں اور اِس کے مضافات میں بجلی اور انٹرنیٹ خدمات میں خلل پڑ گیا ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے کئی درگا پوجا پنڈالوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کولکاتہ میں رات میں تیز بارش ہونے کے تناظر میں 60 سے زیادہ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، جبکہ 42 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ ریاست کی وزیرِ اعلیٰ ممتابنرجی نے پہاڑی علاقوں کو چھوڑ کر دیگر سبھی علاقوں میں آج سرکاری اور سرکار کی امداد سے چلنے والے اسکولوں کیلئے چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔