August 22, 2025 9:52 AM | WB-SUSPENSTION

printer

مغربی بنگال حکومت نے ووٹر فہرست میں بے ضابطگیوں کے سلسلے میں پانچ افسروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔

مغربی بنگال حکومت نے ووٹر فہرست میں بے ضابطگیوں کے سلسلے میں پانچ افسروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔ چار افسران کو، جن میں دو مغربی بنگال سول سروس کے افسر بھی شامل ہیں، معطل کر دیا گیا ہے۔ ایک کانٹریکچوئل ڈیٹا انٹری آپریٹر کو بھی اس سلسلے میں معطل کیا گیا ہے۔ اُن کے خلاف یہ تادیبی کارروائی چناؤ کمیشن کے احکامات پر کی گئی ہے۔ کمیشن کے احکامات کے مطابق تمام افسران کے خلاف FIR درج نہیں کی گئی ہے۔ ریاست کے چیف سیکریٹری منوج پنتھ نے حال ہی میں دلّی میں کمیشن کی مکمل بنچ سے ملاقات کی تھی اور یقین دلایا تھا کہ کل تک ان افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔